15 اگست ، 2015
کراچی.......کراچی میں تشدد کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر تھانے کے قریب فلیٹ سے ملنے والی لاشیں 35 سالہ سکینہ اوراس کی 6 سالہ بیٹی مہوش کی ہیں جو نیوٹاون تھانے میں تعینات اہلکارعابد کی بیوی اوربیٹی ہیں، پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں کو اہل محلہ نے واقعے کے بارے میں بتایا۔ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا گھریلو جھگڑا، ابھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔فیروزآبادکےعلاقےمیں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو شہری سے لوٹ مارکررہا تھا کہ دوران ڈکیتی شہری نے اپنی پستول سے ڈاکو پر فائرنگ کردی۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مشرف کالونی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔