پاکستان
15 اگست ، 2015

نواب شاہ : ڈوب کر جاں بحق خاندان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نواب شاہ : ڈوب کر جاں بحق  خاندان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نواب شاہ ........ نواب شاہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔گزشتہ روز آمری پل کےمقام پر ذوالفقار مگسی ، اپنے بیٹے دلبر مگسی اور تین بھتیجوں کے ساتھ دریائے سندھ پر پکنگ منانے آیا تھا ۔ اس دوران دریا میں نہاتے ہوئے ذوالفقار ، اس کا بیٹا اور تین بھتیجے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے تمام افراد کی نماز جنازہ ائر پورٹ روڈ پر ادا کردی گئی ۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :