15 اگست ، 2015
لندن.......امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام اور انہیں بے دخل کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 1947سے کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس وقت وادی میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج قابض ہیں جہاں انسانی حقوق معطل ہیں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد لندن میں ریلی نکالی جائے گی، تاکہ کشمیری بھائیوں کو پتا چل سکے کہ وہ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں ۔