پاکستان
15 اگست ، 2015

چشتیاں میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی

چشتیاں میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی

چشتیاں ...... چشتیاں میںچک 110 فتح کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کوتین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسکو بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باھر چھوڑ کر چلے گئے - متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں کے مطابق ایک ملزم وسیم کا انکے گھر آنا جانا تھا اور گزشتہ شب وہ انکے گھر آیا اور مشروب میں نشہ آور چیز ملاکر دی جس سے گھر والے بے ہوش ہو گئے اور لڑکی کو اٹھا کر ملزم طارق کے ڈیرے پر لے گئے - جہاں پرانھوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے - پو لیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کیا جا رہا ہے، میڈیکل کی رپورٹ آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی جائے گی-

مزید خبریں :