15 اگست ، 2015
راولپنڈی........راولپنڈی میں کچا مکان گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں ۔راولپنڈی چاکرہ میں کچا مکان گرنے سے باپ مسلم خان اور بیٹا طلحہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ملبے تلے دبنے سے ماں نسرین اور بیٹی بسمہ شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کچا مکان بارشوں کے باعث گرا ، واقعے میں زخمی ہونے والی خواتین اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔