پاکستان
15 اگست ، 2015

نواز شریف کی نریندر مودی کو یوم آزادی کی مبارک باد

 نواز شریف کی نریندر مودی کو یوم آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد........وزیرا عظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے ۔ ترجمان وزیرا عظم ہاوس کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے،جس میں 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔ وزیرا عظم نوازشریف نے ، نریندر مودی اور بھارتی عوام کو بھی اُن کے یوم آزادی پر مبارک باد دی ہے ۔گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد دی تھی۔

مزید خبریں :