پاکستان
15 اگست ، 2015

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی ........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ رؤف صدیقی کے خلاف نفرت انگیز تقریر سننے کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی 6 مقدمات میں 50، 50 ہزار روپے میں عبوری ضمانت منظور کی تھی، رؤف صدیقی کے خلاف ملیر کینٹ، سپر ہائی وے ، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت 6 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :