پاکستان
15 اگست ، 2015

آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتی،ناہید خان

 آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتی،ناہید خان

لاہور......پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی راہنما ناہید خان کا کہنا ہے کہ وہ آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتیں،یہ شہید بھٹو کی پارٹی ہے اورکارکن اس کے وارث ہیں ۔پیپلزپارٹی ورکرز کے سربراہ صفدر عباسی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےایک سال کیلئے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کیا،اعلان کےمطابق صفدر عباسی صدر، برکت شاہ سینئر نائب صدر، بیرسٹرخالد شاہ نائب صدر،ساجدہ میر سیکریٹری جنرل ہونگی، اس موقع پر ناہید خان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیات اور معیشت پر ایک مافیاکا قبضہ ہے، اس سے نجات کیلئے نظریاتی ،محب وطن کارکنوں کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :