17 اگست ، 2015
قاہرہ.........مصر نے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جسے میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری صدر عبدالفتح السیسی نے دی۔نئے قانون کے تحت کسی بھی دہشت گرد حملے کی غلط رپورٹنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کے علاوہ انہیں ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکے گا۔نئے قانون کے تحت، غلط رپورٹنگ پر کم از کم دو لاکھ پائونڈ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ پائونڈ تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب، ناقدین نے اس نئے قانون کو میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔