17 مئی ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں گذشتہ سال پیش آنے والے سانحہ خروٹ آباد کو ایک سال گزرگیا آج ہی دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تین خواتین سمیت پانچ غیر ملکی باشندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی ان کو سزا ملی۔خروٹ آباد میں گزشتہ سال 17مئی کو تین خواتین سمیت پانچ چیچن باشندے شہر کی طرف آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں خود کش حملہ آور کا لیبل لگا کر پولیس اور فرنٹئر کور کے اہلکاروں نیان پانچوں باشندوں پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے نتیجے میں یہ غیر ملکی باشندے ہلاک ہوگئے۔جبکہ ان غیرملکی باشندوں سے کوئی خود کش جیکٹ یا دیگر مواد برآمد نہیں ہوا۔اس واقعہ کو ایک سال گزر گیا تاہم آج تک اس واقع میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے اور نہ ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکا ہے۔