18 اگست ، 2015
کراچی......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعت کےذریعےملک کی خدمت کر رہے ہیں، خان صاحب کی حمایت جاری رکھوں گی۔ریہام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کےلیےرضاکارانہ طورپرکام کرتی رہیں گی،عمران خان اورمیرا مقصد پاکستان کو خوشحال دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعت کےذریعےملک کی خدمت کر رہے ہیں، انہیںقوم اورملک کےلیےکئی کئی گھنٹے کام کرتےدیکھاہے۔ریہام خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ خان صاحب کی حمایت جاری رکھیں گی۔