18 اگست ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔وزیر اعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل بہادر آباد میں واقع ایک اسٹور سے شاپنگ کرکے اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار7سے8 مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سےرشید گوڈیل اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا،جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کےسینے، جبڑے اور گردن میں6گولیاں لگیں۔ دوران علاج رشید گوڈیل کا ڈرائیورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ڈاکٹرز نے ایم کیو ایم رہنما کی حالت تشویش ناک بتائی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔رشید گوڈیل کی اہلیہ بھی گاڑی میں موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے کہا ہے کہ رشیدگوڈیل پرنائن ایم ایم پستول سےفائرنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات رکارڈکیے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی حاصل کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ بائیں جانب سے کی گئی، موٹر سائیکلوں پر سوار7 سے 8 ملزمان نے شناخت کے بعدرشید گوڈیل پرفائرنگ کی۔ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے کہا ہے کہ رشیدگوڈیل پرنائن ایم ایم پستول سےفائرنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات رکارڈکیے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی حاصل کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ بائیں جانب سے کی گئی، موٹر سائیکلوں پر سوار7 سے 8 ملزمان نے شناخت کے بعدرشید گوڈیل پرفائرنگ کی۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ،وزیر اعظم نے رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نےرکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل پردہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گوڈیل کی زندگی کیلئےدعاکریں۔ انہوں نے رشیدگوڈیل کےڈرائیورکےجاں بحق ہونےپراظہارافسوس کیا ہے۔