18 اگست ، 2015
کراچی.......جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے مذاکرات کیلئے نائن زیرو پہنچ گئے۔نائن زیرو آمد پرمتحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنمافاروق ستارسمیت رابطہ کمیٹی کےارکان اورسیکڑوں کارکنوں نے ان کا شانداراستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔مولانا فضل الرحمان رابطہ کمیٹی سے ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ایم کیوایم سے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ روز کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ معاملہ پہلی ملاقات ہی میں طے ہوجائے گا۔قومی اسمبلی میں استعفے قبول نہ کرنے کی مثال موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین آپریشن کیخلاف نہیں بلکہ غیر جانبداری کی ضمانت چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے قبول نہ کرنے کی مثال موجود ہے جس کا اطلاق سب پر ہونا چاہئے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ استعفوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائےگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بات چیت کے حوالے سے پیشگی شرائط نہیں رکھیں، رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں جو پیش رفت ہوئی اُس سے قوم اور وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔