کھیل
17 مئی ، 2012

معافی میں نہیں، انتظامیہ مجھ سے مانگے، شاہ رخ خان

معافی میں نہیں، انتظامیہ مجھ سے مانگے، شاہ رخ خان

ممبئی… بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں بدسلوکی کے حوالے سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں معافی نہیں مانگوں گا، انتظامیہ مجھ سے معافی مانگے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان پر ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے آفیشلز سے بدسلوکی کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے آفیشلز نے مجھ سے بدتمیزی کی، ان کا رویہ میرے ساتھ جارحانہ تھا، انہیں میرے ساتھ اس طرح بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نشے میں نہیں تھا، اور شراب نہیں پیتا، اسٹیڈیمز کے قوانین جانتا ہوں، کچھ غلط نہیں کیا، میں بچوں کو لینے اسٹیڈیم گیا تھا، سیکیورٹی کے نام پر میرے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جو برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے پھر کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مجھے گالیاں دیں،گارڈز نے میرے بچوں کو دھکا دیا، میں اکیلا تھا جبکہ سیکیورٹی اہلکار 20سے 25تھے، اگر یہی رویہ رہا تو آئندہ اسٹیڈیم نہیں جاوٴں گا۔

مزید خبریں :