پاکستان
18 اگست ، 2015

خیبرپختونخوا ،سابق صوبائی وزیر معدنیات کے شریک کار ناہید خان گرفتار

ابیٹ آباد........خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے حکام نے ابیٹ آباد میں چھاپا مار کر سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کے شریک کار ناہید خان کو گرفتار کر لیا ۔احتساب کمیشن ذرائع کے مطابق ناہید خان اور ضیاء اللہ آفریدی مل کر ایک ارب روپے 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے یہ کرپشن فاسفیٹ میں کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ناہید خان ابیٹ آباد میں صحارا مائن کمپنی کے ذریعے غیر قانونی مائینگ کروائے رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناہید خان کی گرفتاری ضیاء اللہ آفریدی کے انکشافات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ۔ احتساب کمیشن نے کچھ روز قبل ہی ضیا اللہ آفریدی کو صحارا مائن سیکنڈل میں تیسری بار گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :