پاکستان
18 اگست ، 2015

الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کی تاریخیں مانگنا نہیںحکم دینا ہے،سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کی تاریخیں مانگنا نہیںحکم دینا ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کیلئے تاریخیں مانگنا نہیں،صوبوں کوحکم دینا ہے۔درخواست پر چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پرانتخابات کرانا ہیں تو سیاسی جماعتوں کو بلاکر مشورہ کریں۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی دونوں درخواستیں نمٹاتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 140اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کرناالیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کی تاریخ خود طے کرے۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ایک آئینی ادارہ دوسرے آئینی ادارے کو کہہ رہاہے کہ ہمیں آئین کی خلاف ورزی کی اجازت دیں۔ جسٹس دوست محمدنے کہا کہقانون کے تحت بلدیاتی انتخابات 90دن کے اندر کرانا ضروری ہیں ۔الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت واضح کردے سندھ اورپنجاب میں گزشتہ 6سال سے بلدیاتی ادارے موجود نہیں۔

مزید خبریں :