18 اگست ، 2015
کراچی .....ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک ہے ،ڈاکٹرز نے اگلے 48گھنٹے اہم قرار دئیے ہیں۔اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر بدترین قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے کی ٹائمنگ اہم ہے،آج کراچی کے امن کو ٹارگٹ کیا گیا ۔رشید گوڈیل کی حالت کے حوالے سے حیدرعباس رضوی کا کہناتھا کہ گردن اور جبڑے پر لگنے والی گولیاں جان لیوا نہیں تاہم سینے میں لگنے والی گولی نے انہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے اہل پاکستان سے ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی اپیل کی۔