18 اگست ، 2015
کراچی ....ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی اتبدائی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی سندھ نے صوبائی وزیرداخلہ کو ارسال کردی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے،ملزمان نے رشید گوڈیل پر 8فائر کیے۔رپورٹ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رشید گوڈیل نے بہادر آباد میں واقع سپراسٹور سے خریداری کی ،انہیں گھر جاتے ہوئے راستے میں روکا گیا ،موٹر سائیکل سوارملزمان نے گاڑی کا شیشہ بھی کھٹکھٹایا۔