18 اگست ، 2015
کراچی .......ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلا نہ حملے کی مختلف سیاسی رہنمائوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رشید گوڈیل پر فائرنگ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق انہوں نے آئی جی سندھ کو فون کرکے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے رشید گوڈیل کی صحت یابی کے لیے بھی دعاکی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، سابق صدر آصف علی زرداری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدر ی ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن ، اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید ، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی ، اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور دیگر رہنماوں نے بھی رشید گوڈیل پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری پر زور دیا ہے۔