18 اگست ، 2015
کراچی .......ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی گاڑی کو کراچی کے گنجان آباد علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ متحدہ قومی مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں صبح 11 بج کر55 منٹ پرنشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق وہ مقامی سپر مارکیٹ سے جب اپنے گھر جانے کے لئے نکلے تو صرف 300میٹر دور ان کی گاڑی کو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے روکا، جنہوں نے پہلے ان کے ڈرائیور اور پھر رشید گوڈیل کو شناخت کے بعد گولی ماری۔حملے کے مقام سے ان کا گھر تقریباً 180 میٹر دور ہے۔ جیل چورنگی سے حملے کا مقام تقریباً2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اگر شارع فیصل بلوچ کالونی سے حملے کے مقام کو دیکھا جائے تو یہ 2.2 کلومیٹر بنتا ہے۔