18 اگست ، 2015
کراچی........رشید گوڈیل کے سینے میں لگنے والی گولی نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ان کی حالت تشویشناک ہے لیکن ڈاکٹرز اُن کی صحت یابی کے لیے پُر امید ہیں۔ ڈاکٹر جہانزیب مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رشید گوڈیل کے سینے میں لگنے والی گولی نے زیادہ نقصان پہنچایا جو پسلیوں میں پھنسی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر بھی واقعے کے بعد اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے رشید گوڈیل کی طبیعت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کی صحت کے حوالے سے اگلے 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔