18 اگست ، 2015
ہرنائی ......بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش سے قومی شاہراہ اور دیگر پکی سڑکیں بہہ گئیں۔کچے راستوں پر سفر کرنے والی کئی مال بردار گاڑیاں زمین میں دھنس گئی ہیں۔ ضلع ہرنائی میں مون سون بارش کے باعث بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ اور دیگر پکی رابطہ سڑکیں پہاڑ سے آنے والے سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں، پکی سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں نے آمد و رفت کے لیے کچے راستوں پر سفر شروع کر دیا، تاہم کئی مال برادر گاڑیاں کچی زمین میں دھنس گئیں، جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔