18 اگست ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 4ڈاکو نجی بینک سے 80 لاکھ روپے سے زائدلوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کردیا۔ گلشن اقبال کےعلاقے 13ڈی ون میں واقع نجی بینک میں دو موٹر سائِیکلوں پر سوار 4ڈاکوؤں نے بینک گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور عملے کو یرغمال بنانے کے بعد 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مسلح شخص سے بینک ڈکیتی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہیں، 4ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، پھر ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔