پاکستان
18 اگست ، 2015

لاہور ہائیکورٹ:جی سی یو میں نقاب کے باعث داخلہ نہ ملنے کا کیس

لاہور ہائیکورٹ:جی سی یو میں نقاب کے باعث داخلہ نہ ملنے کا کیس

لاہور .......لاہور میں ایک طالبہ نے شکایت کی ہے کہ نقاب پہننے کی وجہ سے اسے یونیورسٹی میں داخلہ نہیں مل رہا، لاہور ہائیکورٹ تک معاملہ پہنچا تو یونیورسٹی نے بتایا کہ ابھی تو میرٹ لسٹ ہی نہیں لگی۔ مہرین شفق نامی طالبہ نےلاہورہائیکورٹ میں رٹ دائرکی، جس میں الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں انہیں محض اس بنیاد پر داخلہ نہیں دیا گیا کہ وہ نقاب پہنتی ہیں۔ مہرین کا مؤقف ہے کہ وہ خواتین پینل کے روبرو نقاب اتارنےکو تیار تھیں لیکن انہیں مرد پینل نے نقاب اتارنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اخیار فرخ کا کہنا ہے کہ ابھی میرٹ لسٹ ہی نہیں لگی،یہ کیسےکہاجاسکتا ہے کہ کسی طالبہ کو داخلہ نہیں دیا گیا،اگریہ طالبہ میرٹ پر آئیں تو ضرور داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں چند تصاویربھی دی ہیں، جن میں یونیورسٹی کےسالانہ کانووکیشن میں نقاب پہنے طالبات کو وزیراعظم محمدنواز شریف سے رول آف آنر اور انعامات لیتےہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ ڈاکٹر اخیار فرخ نےبتایا کہ یونیورسٹی میں بیسیوں طالبات نقاب پہن کر تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

مزید خبریں :