پاکستان
19 اگست ، 2015

رو س و پاکستان کا باہمی تعاون، بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی قرار

رو س و پاکستان کا باہمی تعاون، بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی قرار

کراچی.......رفیق مانگٹ.......ایک جاپانی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس، چین اور پاکستان پر مشتمل خطے میں نیا اتحاد تشکیل پانے جارہا ہے۔ جاپانی جریدہ ’دی ڈپلومیٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں علاقائی حقائق تبدیل ہو رہے ہیں، جو جغرافیائی سیاست کو تیزی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ خطے کی بدلتی صورت حال کو پاکستان اور روس کی دیرینہ سرد جنگ کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ روس اور پاکستان دفاعی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت اور امریکہ کے دفاعی معاہدے اور مسئلہ کشمیر پر امریکی عدم دلچسپی نے پاکستان کو چین اور روس کے مزید قریب کردیا ہے اور مستقبل میں تینوں ممالک کا اتحاد مضبوط نظر آرہا ہے۔

مزید خبریں :