پاکستان
19 اگست ، 2015

پاک فوج نے بھارت کی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیدیا

پاک فوج نے بھارت کی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیدیا

راولپنڈی ......پاکستانی فوج نے سرحدی علاقوں پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔پاک فوج نے بھرپور کارروائی میں بھارتی مورچوں پر قائم چوکی تباہ کردی ہے۔ نکیال سیکٹر میں گزشتہ4روز سے بھارتی جارحیت جاری ہے۔لنجوٹ ،ڈبسی ،اورناڑہ میں کئی دیہات بھارتی جارحیت کی زدمیں ہیں، جہاں بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے اب تک 5افرادشہید اور27زخمی ہوچکے ہیں۔بھارتی جارحیت کا پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیاجارہاہے۔پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں پر قائم چوکی تباہ کردی ہے۔

مزید خبریں :