کھیل
17 مئی ، 2012

کرپشن واقعات سے عوام کا کرکٹ پر سے بھروسہ اٹھ جائیگا، اقبال قاسم

کرپشن واقعات سے عوام کا کرکٹ پر سے بھروسہ اٹھ جائیگا، اقبال قاسم

کراچی … پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کرپشن کے واقعات کی وجہ سے عوام کا کھیل پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا ۔قومی کرکٹ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ 5 میں ہونیوالے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے واقعات کی وجہ سے عوام کا کرکٹ کے کھیل پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں مختلف ٹیموں کے 5 کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے جنہیں بھارتی بورڈ کی جانب سے معطلی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :