انٹرٹینمنٹ
19 اگست ، 2015

نئی ہارر فلم " وِکٹر فرینکنسٹائن"کا پہلا ٹریلر جا ری

نئی ہارر فلم

لانس اینجلس .....ہالی و ڈ کے صفِ اول کے اداکار جیمز میکوؤے اور ڈینیئل ریڈ کلف کی ڈرامے سے بھرپور نئی ہارر فلم " وِکٹر فرینکنسٹائن"کا پہلا ٹریلر جا ری کر دیا گیاہے۔ہدایتکار پال میک گوئیگان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی وِکٹر فرینکنسٹائن اور آئیگور سٹراس مین نامی دو ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو مردہ جسم پر تجربے کرتے ہیں اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قدرت کے پوشیدہ راز افشاں کرنے کی کوشش میں دونوں سائنسدان نہ صرف خود ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گِرد موجودلوگوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ جان ڈیوس کی پروڈکشن میں بننے والی اس دہشت ناک فلم میں دو سر پھرے سائنسدانوں کا کردار نامور اداکار ڈینیئل ریڈ کلف اور جیمز میکوؤے نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیسیکا براؤن، اینڈریو سکاٹ، لوئس بریلے، فریڈی فوکس ودیگر شامل ہیں۔ خوفناک اورڈرامے بھرپور مناظر پر مبنی ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 25نومبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :