پاکستان
19 اگست ، 2015

ایوانوں سے مستعفی ہوگئے، انتقامی کارروائینہیں رکی،رابطہ کمیٹی

ایوانوں سے مستعفی ہوگئے، انتقامی کارروائینہیں رکی،رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے جن وجوہات کی بناء پر ملک کے تین منتخب ایوانوں سے استعفے دیئے وہ اب بھی بدستور موجود ہیں جن میں حق پرست منتخب عوامی نمائندوں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنانا ، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں کے بعد انہیں لاپتا کردینا اور گرفتار شدگان کو تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے ، اورنگی ٹائون کے کارکن عبد الرحیم شہید اور کارکن اکرام خان شہید کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، کارکنان کے گھروں اور ان کے دفاتر سے گرفتاریوں کا غیرقانونی عمل بندکرایاجائے بصورت دیگر منتخب ایوانوں میں واپس لانے کی کوششیں دیرپا اور پائیدار ثابت نہیں ہوں گی اوراراکین پارلیمنٹرین ایسے منتخب ایوانوں میں بیٹھنا ہرگز پسند نہیں کریں گے جہاں عام آدمی کی جان ومال اور زندگیوں کے تحفظ کیلئے کسی سیاسی جماعت کی جانب سے نہ تو آواز بلند کی جائے اور نہ ہی ساتھ دیا جائے اور سیاسی مخالف اور انتقام کے تحت ایم کیوایم کو سب جرائم کی جڑ قرار دے کر اسے ختم کرنے کی پالیسی جاری رکھی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان، عبد القادر خانزادہ ، شاہد پاشا ،اورنگی ٹائون سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان قومی اسمبلی اقبال قادری ، محبوب عالم اور سیف الد ین خالد بھی موجود تھے ۔ محمد حسین نے کہاکہقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کو معمول کا حصہ بنالیا ہے اور کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کی جانب سے شدید تحفظات اور منتخب ایوانوں سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی انتقامی کارروائی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔دہشتگردوں کی جانب سے کارکنوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم نے بارہا پریس کانفرنسوں اور علاقوں میں نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر پریس بریفنگ کی اور اعلیٰ حکام سے مطالبات کئے لیکن کسی بھی سطح پر ہماری نہ پہلے سنوائی ہوئی۔رینجرز نے سیسی سکھر کے دفتر پر چھاپہ مار سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے اورنگی ٹائون یونٹ 118-Cکے کارکن فرحان علی ، محمد سرور ، قصبہ کالونی کے رکن انیس احمد ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دفتر سے رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص قریشی ، کورنگی عوامی کالونی سے یونٹ کمیٹی کے رکن محمد نور عالم جبکہ پنجاب سے شادی میں شرکت کے بعد واپس آنے والے لیاقت آبادیونٹ 158کے انچارج محمد علی نقوی ، اسد اللہ ، وقار اور انیس کو گرفتار کرلیا جو اپنی گاڑی سمیت اب تک لاپتا ہیں،ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم پر ریاستی آپریشن مسلط کردیا گیا ہے ،ہم اپنے دفاتر نہیں کھولسکتے جبکہ دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کو لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، لائینز ایریا اور دیگر علاقوں میں مبینہ مورچہ بند ی کرائی جارہی ہے ۔انہوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ حقیقی دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی میں عوامی مرضی اور اعتماد کے برخلاف طاقت اور اسلحہ کے بل بوتے پر کراچی کے مختلف علاقوں میں قبضے کا نوٹس لیں ۔ محمد حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ،آرمیچیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کےکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں ،اور فی الفور اقدامات بروئے کار لائیں ۔

مزید خبریں :