17 مئی ، 2012
بیجنگ … رواں سال چین میں ہونیوالی جونیئر اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی محمد ماجد اور حنین عامر کریں گے۔ ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 14 جولائی سے چین میں ہوگی، پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منور شیخ کے مطابق جونیئرچیمپئن شپ میں انڈر 21 کھلاڑی حصہ لیں گے، حنین عامر اور محمد ماجد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دنوں پلیئرز نے بھارت میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسنوکر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔