پاکستان
17 مئی ، 2012

ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے بجٹ سے قبل شیڈو بجٹ پیش کریگی

ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے بجٹ سے قبل شیڈو بجٹ پیش کریگی

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ وفاقی حکومت کے بجٹ سے قبل شیڈو بجٹ پیش کرے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اس ماہ کے اختتام تک شیڈوبجٹ پیش کرے گی، جس میں تمام محکموں کے بجٹ شامل ہوں گے۔ اس بارے میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کا یہ شیڈوبجٹ رشید گوڈیل، منصور سہیل اور حیدر عباس رضوی نے تیار کیا ہے۔ شیڈو بجٹ پیش کرنے کے موقع پر سیاسی جماعتوں، سفارتکاروں، چیمبر آف کامرس کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :