کاروبار
20 اگست ، 2015

پی ٹی سی ایل: خدمات کی فراہمی میں سرفہرست

کراچی.......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، فکسڈ لائن ٹیلی فون اور براڈ بینڈ انٹر نیٹ خدمات کی فراہمی میں پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر قرار پائی ہے۔یہ بات سوئس ریسرچ ادارے ICERTIAS کی جانب سے کیئے جانے والے Best Buy Award ریسرچ سروےمیں بتائی گئی ہے۔ICERTIAS اپنی ریسرچ میں صارفین کے تجربات ، رائے اور تاثر کو قیمت اور معیار کے تناسب سے پرکھتا ہے۔ صارفین کی جانب سے پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں یہ تحقیق پچاس مختلف اقتصادی اور غیر اقتصادی کیٹیگریز پر کی گئی جن میں ریٹیل، فوڈ، ٹیلی کمیونیکیشن اور فنانس کے شعبے شامل ہیں۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں ICT خدمات کی سب سے بڑی فراہم کنندہ ہے۔کمپنی فکسڈ لائن ٹیلیفونی، براڈ بینڈ انٹر نیٹ،ڈیجیٹل ٹیلی وژن اور کارپوریٹ سلوشنز فراہم کرتی ہے۔پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں سستی شرح پر تیز رفتار فکسڈ اور وائر لیس براڈ بینڈ انٹر نیٹ کی فراہمی کے ذریعے براڈ بینڈ نظام میں انقلاب برپا کیا ہے۔

مزید خبریں :