17 مئی ، 2012
اسلام آباد … سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، درجہ حرارت 2سے 3ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگیا ہے، جبکہ دوسری جانب اگلے 24 گھنٹوں میں بعض بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ دادو، نوابشاہ اور نور پور تھل 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ تربت اور موہن جو داڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری، لاڑکانہ، ملتان،پڈعیدن، ڈی جی خان،سبی، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں42، فیصل آباد، لاہور اور جیکب آباد میں 41 ڈگری رہا۔ اسلام آباد میں 36، پشاور 35، کراچی 33، گلگت 22 اور مری میں درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیرا ور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور مکران ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔