21 اگست ، 2015
فیصل آباد......فیصل آباد میں گیس کا پریشر کم اور بل زیادہ آنے پر صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے گیس کے بل نذر آتش کر دیئے۔ فیصل آباد کے علاقے جمیل پارک کے مکینوں کی بڑی تعداد سرگودھا روڈ پر محکمہ سوئی گیس کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئی، جہاں انہوں نے علاقے میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کے بل زیادہ آنے پر احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران سرگودھا روڈ پر ٹریفک کو زبردستی روک دیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر گیس کے بل بھی نذر آتش کر دیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرا دیا۔