پاکستان
21 اگست ، 2015

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پاک بھارت مذاکرات کو مشروط کردیا

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پاک بھارت مذاکرات کو مشروط کردیا

نئی دلی....... بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاک بھارت مذاکرات کو کچھ ایسی فرمائشوں سے مشروط کیا کہ بھارتی میڈیا نے اس پر یہ سرخیاں لگا دیں کہ بھارت نے مذاکرات منسوخ کر دیے۔ بعد میں بھارتی میڈیا نے قلابازی لگا کر کہا کہ مذاکرات ابھی منسوخ نہیں ہوئے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ باقاعدہ اطلاع ملنے پر ردعمل دے گی، تاہم تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ بھارت ایک مرتبہ پھر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات سے بھاگنے کا بیان کچھ ایسے دیا کہ وہ بھاگ بھی جائے اور خود پر الزام بھی نہ آنے دے، لیکن ترجمان کے بیان سے صاف ظاہر تھا کہ بھارت کا اصل مقصد ہے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے طے شدہ ایجنڈے سے انحراف کر رہا ہے۔ اس بیان کا نتیجہ بھارتی میڈیا نے یہی نکالا کہ بھارت نے مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں مگر بعد میں بھارتی میڈیا نے قلابازی کھائی اور کہا کہ منسوخی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی بیان دیا کہ بھارت نے مذاکرات کی منسوخی کی باضابطہ اطلاع نہیں دی۔ ایسی اطلاع دی تو پھر ردعمل جاری کریں گے، مگر تجزیہ کاروں کو مودی سرکار کے عزائم کے بارے میں کوئی شبہ نہیں۔

مزید خبریں :