21 اگست ، 2015
اسلام آباد.......بھارتی صحافی سدھارتھ وردھراجن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر بھارتی حکومت الجھاؤ کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ہر صورت کشمیر کی بات ضرور کرے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتہاپسند اور میڈیا دباؤ ڈالتے ہیں تو بھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔