21 اگست ، 2015
کراچی.......کراچی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا،ایک دن میں صرف ضلع جنوبی سے 17سیکورٹی گارڈ زکو گرفتار کرلیا۔ آل پاکستان سیکورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن نے کریک ڈائون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت میں پیش کرنے سے قبل زبردستی وردیاں اُتروائیں اور ڈرا دھمکاکر سادے کپڑے پہننے پر مجبور کیا۔