21 اگست ، 2015
پشاور.......خیبر پختونخوا میں برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پولیس فورس کو عوام دوست بنانے کے کئی بار دعوے کئے لیکن آج بھی یہی پولیس ناکوں اور چوراہوں پر رشوت وصول کرتی ہے۔ جیو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا ہے کہ کیسے پولیس اب بھی پہلے جیسی ہے۔ کارخانوں سے نکلنے والی گاڑیوں میں سامان اندرون شہر یا بس اڈوں تک لایاجاتاہے، یہی گاڑی والے پولیس کی جیبیں گرم کرتے ہیں، رنگ روڈ، جمرود روڈ، حاجی کیمپ،چمکنی کےعلاقے پولیس کمائی کےبڑےاڈے ہیں، ان علاقوں کےتھانوں کی آمدنی ماہانہ50 لاکھ سے ایک کڑورروپےتک ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہراہوں پر لیا گیابھتہ سینئر افسران کی جیب تک بھی جاتاہے، بھتےسےانکار پرپولیس اہلکار شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتےہیں، بھتہ نہ دینے پرتھانوں میں بند کرکےبھاری وصولی کےبعد چھوڑا جاتا ہے۔