21 اگست ، 2015
چارسدہ.......خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، طوفانی بارشوں سےمکانات کی چھتیں گرنےسے 10افراد جاں بحق ہوگئے۔ چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقےغنڈی میں بارش کے باعث چھت گرنے سےایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔