پاکستان
21 اگست ، 2015

لاہور: کالعدم تنظیموں سےتعلق کےشبہے میں 4 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور: کالعدم تنظیموں سےتعلق کےشبہے میں 4 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور........لاہور میں کالعدم تنظیموں سےتعلق کےشبہے میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل سعید اور کانسٹیبل پرویزفلائنگ اسکواڈ میں تعینات ہیں، سعید کو لکشمی چوک اور پرویزکو قربان لائن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرویز 2 برطرف کانسٹیبلوں کے ساتھ لکشمی چوک میں ایک فلیٹ میں رہ رہاتھا، چاروں کانسٹیبلز کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :