22 اگست ، 2015
ملتان......سینٹرل جیل ملتان میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ اس دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان سے مشکوک خطوط برآمد ہوئے ہیں، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان خطوط کا فرانزک معائنہ کرایا جارہا ہے۔