پاکستان
22 اگست ، 2015

کراچی میں رات گئے بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ کافی ہفتوں سے ملک کے بالائی علاقوں پر چھائی رہنے والی گھٹائیں ، رات گئے کراچی میں بھی برس گئیں ۔ بہادر آباد میں ہلکی بارش ہوئی ۔جبکہ کلفٹن ،کارساز ،گرو مندر ، جیکب لائن ، گارڈن اور کورنگی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔لاہور میں بھی 10 گھر بارش سے شدید متاثر ہوئے تھے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن ، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ ہزارہ پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان اور مردان ڈویژن، ژوب ، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :