22 اگست ، 2015
بدین.........بدین سے گذشتہ روز بازیاب ہونے والی دو مغوی بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا،مغوی بچیوں کو 3 ماہ قبل کراچی سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز گولاڑچی سے بازیاب ہونےوالی مغوی فاطمہ اور حفصہ کے والدین کو کراچی میں اطلاع دی گئی،اطلاع ملنے پر بچیوں کے والدین اور متعلقہ پولیس گولاڑچی تھانے پہنچی جہاں قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا،جبکہ گرفتار دو اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزمان بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔