22 اگست ، 2015
باجوڑ ایجنسی........باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل اتمان خیل کے علاقے ارنگ میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکاہوا،دھماکے میں ملک دوا خان اور محمد کریم موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔