22 اگست ، 2015
کوئٹہ........کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ کے باعث ایک سیکیو رٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ مدینہ پٹرول پمپ کے قریب سیکیو ر ٹی فورسز کا اہلکار اپنی موٹر سائیکل صحیح کروانے دکان پر گیا ۔اس دوران معلو م مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی رحمن علی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ جاں بحق ہوگیا واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے۔