22 اگست ، 2015
لاہور........وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم کو قصورویڈیو اسکینڈل اور اٹک حملے کی رپورٹس پیش کی گئیں ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرارائےونڈمیں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیِ شہبازشریف اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیِ حکام نے شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے وزیراعظم کو قصور ویڈیو اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔وزیر اعظم نے پولیس حکام کو معاملے کوجلدحل کرنےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم کوصوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پربھی بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور اسے مزیدموثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔