پاکستان
22 اگست ، 2015

مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ مشیر خارجہ اپنی پریس کانفرنس میں بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کو دہرائیں گے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز بھارتی حکام سے کشمیر سمیت تمام تصفیحہ طلب مسائل پر بات چیت کرنے کو کہیں گے، بھارتی حکام کی طرف سے مذاکرات کے ایجنڈے سے کشمیر کوحذف کرنے کا کہا گیا تھا ، جو پاکستا ن کو کسی صورت قبول نہیں، بھارتی حکام نے پاکستانی وفد سے کشمیری حریت رہنماوں سے ملاقات نہ کرنے کی شرط بھی رکھی جو مسترد کر دی گئی ۔ سرتاج عزیز اپنی پریس کانفرنس میں اوفہ میں ہونے والی پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا بھی ذکر کریں گے ، اوفہ ملاقات میں کشمیر سمیت تمام معاملات میں بات چیت کرنے پر اتفاق ہوا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت کی طرف سے مذاکرات کا ایجنڈا محدود کئے جانے پر بھی بات کریں گے ، سرتاج عزیز بھارت کی جانب سے گزشتہ سال سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی منسوخی کا بھی ذکر کریں گے اس کے علاوہ مشیر خارجہ ماضی میں ہونے والی کشمیری رہنماوں سے ملاقاتوں کا بھی حوالہ دیں گے ۔

مزید خبریں :