22 اگست ، 2015
اسلام آباد......قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت نے بظاہر قومی سلامتی کے مشیروں کےمذاکرات منسوخ کردیےہیں،پاک بھارت مذاکرات کھٹائی میں پڑنا افسوسناک ہے،عالمی برادری بھارت کےرویے کا نوٹس لے،اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ اب بھی کسی پیشگی شرط کےبغیر بھارت جانےکوتیارہوں،پاکستان ہمیشہ تمام تنازعات کو حل کرنے کا خواہاں رہا ہے، ہم بھارت سےتمام معاملات مذاکرات کی میزپرحل کرناچاہتےہیں،کشمیرایجنڈے پرہے تو کشمیری رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض کیوں؟کشمیری رہنماؤں سے نئی دلی آمد پرملاقات 20 سالہ پرانی روایت ہے،اس معاملے کو جواز بنانا مناسب نہیں۔بھارت میںحریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور نظر بندی پر تشویش ہے ،اور ان کی گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بھارت اوفا مذاکرات کی اپنی تشریح کررہا ہے،دونوں ممالک نےاوفااعلامیے میں خطےمیں امن کیلئے کرداراداکرنےکو تسلیم کیاہے،بھارت کواوفا اعلامیے کی پاسداری کرنی چاہیے۔مذاکرات کےلیےپاکستان نےکبھی کوئی شرط نہیں رکھی۔پوری قوم اورپاکستان کشمیری تحریک کی حمایت کرتا ہے،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔