پاکستان
22 اگست ، 2015

این اے 122دھاندلی کیس ،فیصلہ موخر کئے جانے کا امکان

این اے 122دھاندلی کیس ،فیصلہ موخر کئے جانے کا امکان

لاہور ......این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ پولیس حکام کی درخواست پر موخر کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ122کے مبینہ دھاندلی کا فیصلہ سنایا گیا تو امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔لاہور کے اس حلقے میں انتخابی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن ٹربیونل کے جج نے فیصلہ لکھوادیا ہے جو آج ہی سنایا جانا ہے۔ٹربیونل کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ،جو ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کررہی ہے۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان پولیس دیوار بن کر کھڑی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

مزید خبریں :