کھیل
17 مئی ، 2012

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کی داتا دربار پر حاضری، کامیابی کیلئے دعائیں

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کی داتا دربار پر حاضری، کامیابی کیلئے دعائیں

لاہور … پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان نے لاہور میں ممتاز بزرگ ہستی حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے وہاں اللہ رب العزت کے حضور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سمیت ہاکی کے ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم سر بلند کرنے کی دعائیں مانگیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے ایک دن پہلے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کوچ اور منیجر کے ہمراہ حضرت علی ہجویری کے دربار پر حاضر ہوئے۔ انہوں نے وہاں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کھلاڑیوں نے مسجد داتا دربار میں نوافل ادا کیے اور قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختررسول اور منیجر خواجہ جنید بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ کوچ اور منیجر کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار ٹیم کے ساتھ دربار نہیں آئے بلکہ ہر بار ٹورنامنٹ پر جانے سے پہلے یہاں حاضری دیتے ہیں۔ داتا دربار پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چادریں بھی پہنائیں گئیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ بکرے کا صدقہ بھی دیں گے اور قرآن پاک بھی پڑھائیں گے۔

مزید خبریں :